بنگلادیشی آرمی میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں
ڈھاکہ(بولونیوز)بنگلادیشی آرمی میں اعلیٰ سطح پر اہم تعیناتیاں اور تبدیلیاں کی گئی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔بھارت میں موجود بنگلادیشی دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل حفیظ الرحمن کو ترقی دے کر میجر جنرل کا رتبہ دے دیا گیا ہے۔فوجی ذرائع کے مطابق یہ…
بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست مسترد، درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ
لاہور(بولونیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست کو غیر مستند اور مبہم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر براہِ راست عدالت سے رجوع کیا، جو قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔ اس بنیاد پر…
خیبرپختونخوا حکومت کا دہشت گردوں کے مبینہ سہولت کاروں کے خلاف بڑا فیصلہ
پشاور(بولونیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردوں کے مبینہ سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے عمل تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے 2400 سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام…
لندن کے مغربی علاقے میں گودام میں بڑی آگ، 100 سے زائد افراد منتقل
لندن (بولونیوز) مغربی علاقے میں ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس میں آتش بازی کا سامان شامل ہونے کے باعث دھماکے ہوئے۔ 25 فائر انجنوں اور 150 اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا۔ احتیاطی طور پر تین اسکولوں اور ایک رہائشی بلاک کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ 100 سے زائد افراد کو…
مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، انتونیو گوتریس
اسلام آباد(بولونیوز)سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہفتوں کی تباہی اور اضطراب کے بعد یہ واضح ہوچکا ہے۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں، جنگ…
راس الخیمہ میں ہیٹ اسٹروک کا شکار خاتون کی جان بچانے والے پاکستانی گائیڈ کے چرچے
راس الخیمہ(بولونیوز) متحدہ عرب امارات کے علاقے راس الخیمہ کے پہاڑی سلسلے میں ہیٹ اسٹروک کا شکار غیر ملکی سیاح خاتون کی جان بچانے والے پاکستانی گائیڈ فیصل شلمانی کی بہادری اور انسانیت نوازی کے چرچے متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر میں ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائیکر ایک گروپ کے ساتھ…
گلگت بلتستان انتخابات: ق لیگ کی 10 امیدواروں کے ساتھ انتخابی مہم تیز
گلگت(بولونیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) نے گلگت بلتستان میں 10 امیدواروں کے ساتھ اپنی انتخابی مہم مزید تیز کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر مختلف علاقوں بشمول سکردو اور گلگت میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ مرکزی رہنما عوامی رابطہ مہم کو بھی مزید تیز کر…
23 ارب روپے کے کچرا اٹھانے کے بجٹ کے باوجود شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال
کراچی(بولونیوز)کراچی میں کچرا اٹھانے اور صفائی کے نظام پر شدید تحفظات سامنے آئے ہیں، جبکہ اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق Sindh Solid Waste Management Board کے پاس کراچی کے تین اضلاع، جنوبی، شرقی اور ضلع ملیر سے کچرا جمع کرنے…
وفاقی حکومت کل پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں اعلان کرے گی: وزیر پیٹرولیم
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی کا اعلان کل جمعہ کو کیا جائے گا۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق نئی قیمتیں اوسط نرخوں کی بنیاد پر طے کی جائیں گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں…
مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر مائنس ون نہیں ہوا تو پوری پی ٹی آئی مائنس ہوگی، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، ’’رگڑ دیں گے‘‘۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی…


