پاکستان
طور چھپر کے پہاڑی علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن پانچویں روز بھی جاری
کوہاٹ(بولونیوز)کوہاٹ کے علاقے طور چھپر کے دشوار گزار اور دور افتادہ پہاڑی سلسلوں میں کوہاٹ پولیس اور پاک فوج کی جانب سے دہشت گرد عناصر کے خلاف مشترکہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن پانچویں روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ آپریشن میں کوہاٹ پولیس اور پاک فوج کے جوان جدید اسلحے اور اعلیٰ پیشہ ورانہ…
محرم الحرام میں امن و امان کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر اجلاس
کراچی(بولونیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، ضلعی ایس ایس پیز، فقہ جعفریہ کے علماء کرام، مجالس و…
کشمیری بچوں پر تشدد انسانیت کے ضمیر پر سوالیہ نشان ہے: مشعال ملک
اسلام آباد(بولونیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور سماجی کارکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری بچوں پر تشدد پوری انسانیت کے ضمیر پر ایک گہرا سوالیہ نشان ہے۔ دنیا بھر میں جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ اس دن…
آئندہ مالی سال میں کاشتکاروں کو 20 ہزار گرین ٹریکٹر فراہم کرنے کی ہدایت
لاہور(بولونیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں زرعی شعبے میں متعارف کرائی گئی اصلاحات اور کسان دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، جس کے تحت پنجاب جدید زرعی میکانائزیشن کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ گرین ٹریکٹرز، ہائی ٹیک کمبائنڈ ہارویسٹرز اور سپر سیڈرز کی فراہمی سے صوبے…
شرجیل میمن کی محسن نقوی سے ملاقات، وفاق اور سندھ میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی(بولونیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں وفاق اور سندھ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں ملکی امن و امان، بین الصوبائی تعاون، منشیات کے خاتمے اور عوامی خدمات کی بہتری سمیت مختلف اہم…
پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکنا پری پول دھاندلی ہے: بیرسٹر گوہر
گلگت بلتستان(بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے سے روکنا کھلی پری پول دھاندلی کے مترادف ہے۔ گلگت بلتستان میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے حلقوں میں شکست کھا چکے ہیں، وہ اب…
ہر ہائی کورٹ انتظامی معاملات میں مکمل آزاد و خود مختار ہے: وفاقی آئینی عدالت
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی آئینی عدالت نے ایک اہم اصول طے کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملک کی کوئی بھی ہائی کورٹ نہ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے اور نہ ہی وفاقی آئینی عدالت کے، بلکہ ہر ہائی کورٹ ایک آزاد اور خود مختار آئینی عدالت ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے روبرو اسلام آباد ہائی کورٹ…
افغانستان سے حملے ناقابلِ برداشت، بھارت دریائے چناب کا رخ نہیں موڑ سکتا: دفترِ خارجہ
اسلام آباد(بولونیوز) دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں قیامِ امن کے لیے مخلصانہ اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے، تاہم افغانستان سے ہونے والے دہشتگرد حملے مزید برداشت نہیں کیے جا سکتے اور بھارت دریائے چناب کے پانی پر یکطرفہ اقدامات کا مجاز نہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ…
وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان، قومی اسمبلی اور سینیٹ کو سمری ارسال
اسلام آباد(بولونیوز) حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس 10 جون کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز ہے، جس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا…
ایم کیو ایم کا سرمایہ داروں سے ٹیکس وصولی اور پٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ
کراچی(بولونیوز)متحدہ قومی موومنٹ نے سرمایہ دار طبقے سے مؤثر ٹیکس وصولی اور پٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ہے۔متحدہ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کا عوام دوست شیڈو بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کو فوری طور پر ختم کیا…


