ایم کیو ایم کا سرمایہ داروں سے ٹیکس وصولی اور پٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ

کراچی(بولونیوز)متحدہ قومی موومنٹ نے سرمایہ دار طبقے سے مؤثر ٹیکس وصولی اور پٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ہے۔متحدہ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کا عوام دوست شیڈو بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کو فوری طور پر ختم کیا جائے جبکہ تنخواہ دار مڈل کلاس پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا ناگزیر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے کسانوں اور ہاریوں کو بھی فوری ریلیف دیا جانا چاہیے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام کی قوتِ خرید خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے اور معاشی جمود نے ملک کو جکڑ رکھا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی معاشی خودمختاری دراصل ملکی بقا کا معاملہ ہے اور مقامی سرمایہ کاری کے فروغ سے ہی معاشی حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر توجہ حاصل ہوئی ہے، جس سے مستقبل میں معاشی مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *