وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان، قومی اسمبلی اور سینیٹ کو سمری ارسال

اسلام آباد(بولونیوز) حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس 10 جون کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز ہے، جس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورتی نشست میں بڑا بریک تھرو ہوا، جس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے حجم میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پی ایس ڈی پی کا حجم تقریباً 200 ارب روپے بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا جائے گا، جس میں ارکان کو بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ دستاویزات قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آصف علی زرداری نے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دی تھی، تاہم بعد ازاں بجٹ اجلاس کی تاریخ تبدیل کر کے 10 جون کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *