پیٹرول مہنگا کرنےکےبجائے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 1000 ارب روپے کے منصوبوں میں سے 100 ارب روپے کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی جا سکیں۔ اس اقدام سے پیٹرول کو 55 روپے اور ڈیزل کو 75 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ملتوی کر دی گئی ہے۔

ترقیاتی منصوبوں سے بچائے گئے یہ فنڈز عوامی فلاح و بہبود اور ایمرجنسی ریلیف کے کاموں پر خرچ کیے جائیں گے۔ حکومت کا مقصد مہنگائی کی لہر کو روکنا اور مالیاتی خسارے کو کنٹرول کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں تقریباً 10 فیصد تک کٹوتی کرے گی تاکہ پیٹرولیم مصنوعات پر بوجھ کم کیا جا سکے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *