9 مئی کیس میں سزا یافتہ مفرور مجرمہ عالیہ حمزہ گرفتار، جیل منتقل
لاہور(بولونیوز)9 مئی کے کیس میں سزا یافتہ اور مفرور مجرمہ عالیہ حمزہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ عدالتی فیصلے کے بعد سے مفرور تھیں، تاہم حالیہ کارروائی کے دوران انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد تمام قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے انہیں جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث اور سزا یافتہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور مفرور ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ اس گرفتاری کے ساتھ ایک اور مقدمے کا باب بند ہو گیا ہے۔


