اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، یونین کونسل سیکرٹری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اوکاڑہ(بولونیوز) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے حکم اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی کی خصوصی ہدایات پر کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

اینٹی کرپشن اوکاڑہ کے انچارج مہر فہد نواز اور ان کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی کامیاب ریڈ کرتے ہوئے یونین کونسل 42/3 آر اوکاڑہ کے سیکرٹری منیر احمد کو شہری سے برتھ سرٹیفکیٹ میں اندراج کے لیے 12 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ بھی موقع پر برآمد کر لیے گئے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوامی خدمات کے بدلے رشوت لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *