آئی ایم ایف شرط پر بجلی سبسڈی محدود، صرف غریب صارفین کو فائدہ
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد: آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت حکومت نے بجلی پر سبسڈی محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزارت خزانہ پاکستان کے مطابق اب بجلی پر سبسڈی صرف غریب اور کم آمدن والے صارفین کو فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے وہ صارفین ہی سبسڈی کے اہل ہوں گے جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہوں۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سبسڈی حاصل کرنے کے لیے صارفین کو کیو آر کوڈ اسکین کر کے رجسٹریشن کرنا ہوگی، جس کے بعد ان کا ڈیٹا نادرا سے تصدیق کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد توانائی کے شعبے میں مالی بوجھ کم کرنا اور سبسڈی کو مستحق طبقے تک محدود کرنا ہے۔


