کراچی میں تیز رفتار ڈالا کی ٹکر، کمسن بچہ جاں بحق، ایک نوجوان زخمی، ڈرائیور فرار
کراچی(بولونیوز) شہر کے علاقے سپر ہائی وے پر براق پمپ کے قریب ڈائیوو بس اڈے کے سامنے تیز رفتار ریوو ڈالا نے کارگو بائیک کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 11 سالہ کمسن بچہ جاں بحق جبکہ 22 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت عبید ولد حکم (عمر 11 سال) جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت نظام (عمر 22 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے بعد ڈالا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے گاڑی کی تفصیلات حاصل کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے تاکہ فرار ڈرائیور کو گرفتار کیا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


