سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ، کئی اضلاع میں درجۂ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی(بولونیوز)محکمہ موسمیات نے سندھ میں شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق 25 سے 31 مئی کے دوران صوبے میں درجۂ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اندرونِ سندھ کے کئی اضلاع میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں، کسانوں، بزرگوں اور بچوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *