مشکوک مسافر ایئرپورٹ سے آف لوڈ، موبائل سے غیر اخلاقی مواد برآمد ہونے کا دعویٰ
کراچی(بولونیوز)کراچی سے سری لنکا جانے والے ایک مشکوک مسافر ندیم عباس کو کراچی ایئرپورٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے غیر اخلاقی مواد برآمد ہوا ہے، جس کے بعد اسے سفر سے روک دیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک آسٹریلوی شہری کے ساتھ شادی کا معاہدہ بھی ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مسافر نے 2019 میں ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو 2022 میں مالدیپ سے بھی ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


