ملائیشیا اور بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہ آیا، عید 21 مارچ کو ہوگی

اسلام آباد(بولونیوز)ملائیشیا اور بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث دونوں ممالک میں عیدالفطر 21 مارچ ہفتے کو منائی جائے گی۔

ملائیشین میڈیا کے مطابق ملک میں رویت ہلال کی کمی کے سبب عید کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ اسی طرح بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی نے بھی اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا وہاں بھی عید 21 مارچ کو ہوگی۔

پاکستان میں شوال کے چاند کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اور اب تک چاند نظر آنے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *