سانحہ گل پلازہ، جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ

کراچی(بولونیوز)ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کی کراچی آرگنائزنگ کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹی کے صدر نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ فوری طور پر پبلک کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو حقائق جاننے کا حق ہے اور حکومتی پریس ریلیز پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، اس لیے مکمل رپورٹ سامنے لائی جائے تاکہ سچ عوام کے سامنے آسکے۔

مطالبے میں کہا گیا کہ سانحہ گل پلازہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کراچی کے دوران متاثرین کی داد رسی نہیں کی گئی، جس سے ان کے زخم مزید تازہ ہوگئے۔

ایم پی پی رہنماؤں نے کہا کہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد کراچی کے اسٹیک ہولڈرز فیصلہ کریں گے کہ متاثرین کو کتنا انصاف ملا اور اصل حقائق کیا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ سے متعلق مختلف اداروں بشمول سندھ حکومت، فائر بریگیڈ، ریسکیو، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، میئر، ایس بی سی اے اور دیگر اداروں نے مختلف بیانات دیے، جبکہ اصل حقائق رپورٹ کے ذریعے ہی سامنے آسکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *