سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرایرانی سپریم لیڈآیت اللہ خامنہ ای کومحفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا

تہران(بولونیوز) ایران کے سرکاری اور نیم سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای اس وقت تہران میں موجود نہیں ہیں اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر انہیں ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق حالیہ حملوں کے بعد ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں تاکہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اسی تناظر میں عراق نے بھی احتیاطی اقدام کے طور پر ملک بھر میں فضائی ٹریفک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ایک **اسرائیل**ی دفاعی اہلکار نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن امریکا کے ساتھ قریبی اشتراک سے انجام دیا جا رہا ہے۔ اہلکار کے مطابق اس کارروائی کی منصوبہ بندی مہینوں پہلے مکمل کی جا چکی تھی، جبکہ ایران پر حملے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ بھی کئی ہفتے قبل کر لیا گیا تھا۔

علاقائی صورتحال پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے، جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات اور سیکیورٹی الرٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *