وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت پاکستان نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل کے اہم اجلاس کی ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو منعقد ہونا تھا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے باعث بجٹ پیش کرنے کے شیڈول میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ اقتصادی پالیسیوں اور مالی اہداف پر مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *