لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ، اوقات کار محدود

لاہور(بولونیوز)لاہور میں حکومتی احکامات کی روشنی میں ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے پرانے اوقات کار بحال کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق شہر کی مارکیٹیں، ریسٹورنٹس اور بازار رات 8 بجے بند ہوں گے، جبکہ اس فیصلے کا اطلاق 30 جون تک رہے گا۔

حکام کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد توانائی کی بچت اور انتظامی اقدامات کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بجلی کے استعمال کو کنٹرول کیا جا سکے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے اوقات کار پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *