پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا غیر فعال ائیرپورٹس کو فعال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر میں غیر فعال ائیرپورٹس کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان، تربت، دالبندین، سیدو شریف، سکھر اور نیو گوادر سمیت دیگر ائیرپورٹس کی بحالی اور آپریشنل بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد اندرون ملک فضائی رابطوں کو بہتر بنانا، علاقائی ترقی کو فروغ دینا اور مسافروں کو زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ان ائیرپورٹس کی بحالی کے لیے ضروری انفراسٹرکچر اور سکیورٹی اقدامات پر بھی کام تیز کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *