جامعہ کراچی کے اساتذہ کا احتجاج اور امتحانات کے بائیکاٹ کے خاتمے کا امکان

کراچی(بولونیوز)کراچی میں جامعہ کراچی کے اساتذہ کے احتجاج اور امتحانات کے بائیکاٹ کے خاتمے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اساتذہ اور ملازمین کے نمائندوں کی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں افسران کے ساتھ مذاکرات ہوئے، جنہیں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مذاکرات کے دوران چیئرمین ایچ ای سی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی میں اساتذہ، افسران اور ملازمین کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا، جبکہ سیکریٹری ایچ ای سی، سیکریٹری یونیورسٹی اور ایک بورڈ رکن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

فیصلے کے مطابق کمیٹی 40 روز کے اندر اساتذہ، افسران اور ملازمین کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لے گی اور قابلِ عمل حل کو یقینی بنائے گی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے بعد فریقین میں اعتماد کی فضا بہتر ہوئی ہے اور توقع ہے کہ کمیٹی کے قیام کے ساتھ ہی احتجاج اور امتحانات کے بائیکاٹ کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *