گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر عوام کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور وہ اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ پارٹی نے بھرپور مقابلہ کیا اور ان کی ٹیم کی محنت قابلِ ستائش ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی انتخابی ٹیم نے سخت محنت کی اور انہیں ان کی کارکردگی پر شاباش دیتا ہوں۔


