پنجاب حکومت کا 76 کامرس کالجز بند کرنے کا فیصلہ، سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

لاہور(بولونیوز)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر میں 76 کامرس کالجز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے حتمی منظوری کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 27 کالجز کو مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے حوالے کیا جائے گا تاکہ انہیں کیمپس کے طور پر استعمال کیا جا سکے، جبکہ 25 کالجز کو نجی شعبے کے سپرد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق ان کالجز میں زیر تعلیم تقریباً 19 ہزار طلبہ و طالبات کو دیگر جنرل کالجز میں منتقل کیا جائے گا، جبکہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو بھی مختلف اداروں میں ایڈجسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدامات تعلیمی اداروں کی تنظیم نو اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *