قائد آباد میں تین سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد، تحقیقات شروع

کراچی(بولو نیوز) کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں تین سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق بچی دوپہر تقریباً 12 بجے لاپتا ہوئی تھی، تاہم اہلِ خانہ کی جانب سے اس حوالے سے پولیس کو بروقت اطلاع نہیں دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے بچی کی لاش اسی کے گھر کے گیٹ کے قریب سے ملی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ پولیس نے واقعے کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث عناصر کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *