190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت، اپیلوں کی سماعت 29 جون کو مقرر

اسلام آباد(بولونیوز)190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت 29 جون کو مقرر کر دی گئی ہے۔

رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توہینِ عدالت کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت کی جانب سے اس سے قبل 7 روز میں وکالت ناموں پر دستخط مکمل کر کے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

اب کیس کی آئندہ سماعت 29 جون کو ہوگی جس میں مزید قانونی پیش رفت متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *