کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 3 ہوگئی

کراچی(بولونیوز)شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے میں 40 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد محکمہ صحت نے فوری طور پر متاثرہ مریض کو آئسولیشن میں منتقل کر دیا۔

Monkeypox کے اس نئے کیس کے بعد Malir District Karachi میں نگرانی اور اسکریننگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
Sindh Health Department کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے اور مریض کے قریبی رابطوں کو بھی ٹریس کیا جا رہا ہے تاکہ وائرس
کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی صحت مرکز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *