بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست مسترد، درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ
لاہور(بولونیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست کو غیر مستند اور مبہم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر براہِ راست عدالت سے رجوع کیا، جو قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔ اس بنیاد پر عدالت نے درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایات کے لیے پہلے متعلقہ اداروں اور فورمز سے رجوع کرنا لازم ہے، جبکہ عدالتِ عالیہ کو آخری چارہ جوئی کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔


