میٹرک کے نتائج 10 جولائی، انٹرمیڈیٹ کے 31 جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ

سندھ(بولونیوز) صوبے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات کے نتائج 10 جولائی جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج 31 جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر جامعات سندھ نے متعلقہ تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی ہے کہ نتائج مقررہ وقت پر جاری کیے جائیں تاکہ طلبہ کو کالجز اور جامعات میں بروقت داخلوں میں سہولت حاصل ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نتائج میں غیر ضروری تاخیر سے طلبہ کے تعلیمی مستقبل پر منفی اثر پڑتا ہے، اس لیے تمام بورڈز امتحانی نتائج کی تیاری اور اجراء کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *