حجاج کرام کی وطن واپسی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری

اسلام آباد(بولونیوز)حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران 12 ہزار 157 حجاج مکہ مکرمہ سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں، جبکہ 832 حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد سرکاری حجاج اب بھی سعودی عرب میں موجود ہیں، جن کی واپسی مرحلہ وار جاری ہے۔ حج کے بعد 71 ہزار سے زائد سرکاری حجاج کو مدینہ منورہ منتقل کیا جائے گا۔

مذہبی امور کے مطابق پوسٹ حج پروازیں 30 جون تک بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ تمام حجاج کرام کی محفوظ اور بروقت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *