پاک فوج کی کتاب “ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز” کی تقریب رونمائی

اسلام آباد(بولونیوز) پاک فوج کی تاریخ پر مبنی کتاب “ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز” کو باضابطہ طور پر عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔یہ کتاب آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش کی گئی، جس میں پاک فوج کے غازیوں، اساتذہ، معروف شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کتاب کے مصنف سرمد ضیاء ہیں، جس میں 1993 کے صومالیہ کے شہر موغادیشو میں ہونے والے ایک اہم فوجی آپریشن کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ کتاب میں اس تاریخی مشن کے دوران پیش آنے والے حالات، چیلنجز اور کامیابیوں کو تفصیل سے شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے دوران پاکستانی فوج نے صومالیہ میں پھنسے امریکی رینجرز کی مدد کی تھی، جسے فوجی تاریخ میں ایک اہم اور کامیاب مشن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

کتاب میں آپریشن میں حصہ لینے والے پاکستانی غازیوں کے انٹرویوز بھی شامل ہیں، جبکہ تقریب کے دوران شرکاء نے اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *