چین میں اڑنے والی ونڈ ٹربائن کا کامیاب تجربہ، دنیا حیران

چین(بولونیوز)چین میں اڑنے والی ونڈ ٹربائن کے ایک انوکھے تجربے نے دنیا بھر میں ماہرین اور توانائی کے شعبے کو حیران کر دیا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے تحت زمین پر نصب روایتی ٹربائن کے بجائے فضا میں اڑنے والی ونڈ ٹربائن سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

ابتدائی تجربے میں یہ ٹربائن 385 کلو واٹ بجلی پیدا کرنے میں کامیاب رہی، جو 1500 گھروں کے لیے کافی نہیں تھی۔ تاہم ٹربائن تیار کرنے والی کمپنی SAWES کے مطابق اگر یہ نظام اپنی مکمل 3 میگا واٹ صلاحیت کے ساتھ کام کرے تو تقریباً 1500 گھرانوں کو بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فضا میں تیز اور مسلسل ہواؤں کی بدولت اڑنے والی ونڈ ٹربائنز روایتی نظام کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔ ان کے مطابق مستقبل میں آسمان میں اڑتی یہ ٹربائنز صاف، سستی اور ماحول دوست توانائی کا ایک نیا اور انقلابی ذریعہ بن سکتی ہیں۔

توانائی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر اس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر کامیابی سے نافذ کر لیا گیا تو یہ عالمی توانائی بحران اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *