بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کو گلگت بلتستان کے دورے کی اجازت، این او سی جاری

گلگت بلتستان(بولونیوز)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی رہنما آصفہ بھٹو کو گلگت بلتستان کے دورے اور انتخابی مہم چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو 5 جون تک گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے، جس کے لیے باقاعدہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجازت الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق کے تحت دی گئی ہے، جبکہ امیدواروں اور سیاسی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے دوران طے شدہ قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کا پابند کیا گیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت کا یہ دورہ آئندہ انتخابی عمل کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے دوران پارٹی کی جانب سے عوامی رابطہ مہم اور انتخابی جلسوں کا انعقاد متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *