حب کینال میں نہانے پر پابندی، خلاف ورزی پر 35 افراد گرفتار، مقدمات درج

کراچی(بولونیوز)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے حب کینال میں نہانے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو کڑی نگرانی کا حکم دیا ہے۔

کمشنر کراچی آفس کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پابندی پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ کمشنر کو پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ منگھو پیر پولیس حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران 35 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

شہریوں کو سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ حب کینال کے علاقے میں جانے، نہانے، تیراکی کرنے یا ہجوم میں جمع ہونے سے گریز کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *