اسلام آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو اٹھال چوک میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے دو گاڑیوں اور متعدد موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی مری سے اسلام آباد کی جانب آ رہی تھی۔ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو پولی کلینک اور پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


