سندھ بھر میں ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری
کراچی(بولونیوز)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے احکامات کے مطابق سندھ بھر میں ججز کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ آصف مجید کے دستخط شدہ اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 20 ججز کے تبادلے کیے گئے ہیں، جن میں سیشن ججز بھی شامل ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق مختلف شہروں میں 6 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، 8 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، 5 سینئر سول ججز اور ایک ممبر انسپیکشن ٹیم ون کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر تعینات کیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے تبادلے کا مقصد عدالتی نظام کی شفافیت اور موثر کارکردگی کو یقینی بنانا قرار دیا ہے۔


