امریکی صدرٹرمپ، ایران پر حملے کے بعد ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے ہیں
واشنگٹن(بولونیوز)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے منصوبوں کے شیڈول سے بہت آگے جا رہا ہے۔ یہ بیان 18 مارچ 2026 کو سامنے آیا، ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کے بعد دیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے ایران پر کیے گئے حملے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر حملہ نہ کیا جاتا تو یہ ملک اب تک ایٹمی ہتھیار تیار کر چکا ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فضائیہ اور نیوی کو مکمل تباہ کر دیا گیا ہے اور منصوبہ بندی کے مطابق کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد آج ایرانی حکام کی جانب سے ان کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔


