مراد سعید سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما مراد سعید کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مراد سعید کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی نشست خالی ہو گئی ہے۔…
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اعلان: وفاقی ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ ادا کی جائے گی
لاہور(بولونیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر 2026 کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ ادا کی جائے گی۔ وفاقی سرکاری محکموں کو وزیرِ اعظم کی ہدایات موصول ہو گئی ہیں اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین کو…
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایم ٹیگ کیس میں طلباء کے لیے ریلیف دینے کی ہدایت
اسلام آباد(بولونیوز) اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ طلباء کو ریلیف دیا جائے اور انہیں ہراساں نہ کیا جائے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ، “جب ہم سٹوڈنٹ تھے تو طلباء کے لیے رعایت…
ایران کی نئی تجویز امریکا تک پہنچ گئی، اہم امریکی اجلاس متوقع
تہران(بولونیوز)ایران نے مذاکرات کے عمل میں نئی تجاویز پیش کی ہیں، جو پاکستان کے ذریعے امریکہ کو بھی موصول ہو گئی ہیں۔ ایران کا مؤقف ہے کہ پہلے آبنائے ہرمز کو کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر معاہدہ کیا جائے، اس کے بعد جوہری مذاکرات کا اگلا مرحلہ شروع کیا جائے۔ دوسری جانب…
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 50 فیصد اضافہ
اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں50 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا جبکہ ماہانہ اجرت بڑھا کر 60,000 روپے کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے دو بڑے اور اہم…
مذہبی تفریق کی بجائے اسلام کا پیغام: تمام صحابہ اور اہل بیت ہمارے ہیں
اسلام آباد / لاہور(بولونیوز)ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا کوئی مذہب سنی یا شیعہ نہیں بلکہ ہمارا ایک ہی دین ہے-بیان میں مزید کہا گیا کہ حضرت علیؓ، حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ، حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ سب ہمارے ہیں۔ اسی طرح حضرت عائشہؓ اور حضرت زینبؓ بھی ہماری ماں ہیں۔ بیان میں…
یورپ نے بھارت کی ٹیکسٹائل مصنوعات پر ٹیرف ختم کرنے پر اتفاق کر لیا
برطانیہ(بولونیوز)یورپی یونین اور بھارت کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) کے تحت یورپ نے بھارتی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مصنوعات پر عائد ٹیرف مرحلہ وار ختم کرنے یا صفر کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس کے نتیجے میں بھارت کو یورپی منڈی تک تقریباً ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہو جائے…
عدالت میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، فریقین کو نوٹس جاری
کراچی(بولونیوز)عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے آئی جی سندھ، ایس ایچ او سچل اور دیگر متعلقہ حکام کو 8 جنوری تک جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل ندیم الحق کے مطابق ایک شہری عبداللہ…
ملیر شاہ لطیف، ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی کا ڈرامہ کرنے والا منیجر گرفتار، تین ساتھی بھی پکڑے گئے
کراچی(بولونیوز)ملیر شاہ لطیف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولٹری فارم کے اُس منیجر کو گرفتار کر لیا جس نے اپنے ہی مالک سے ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مزید تین ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق…
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ہمراہ مزارقائد پر حاضری
کراچی(بولونیوز) وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل…


