کے ایم سی کی بسوں کی مرمت پر 18 سال پرانی بسوں میں کروڑوں روپے ضائع، نئی بسوں سے زیادہ لاگت
کراچی(بولونیوز) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی پرانی بسوں کی مرمت پر نئی بسوں سے بھی زیادہ لاگت آنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق نعمت اللہ خان کی منگوائی گئی بس کی قیمت تقریباً ایک کروڑ ستر لاکھ روپے تھی، جبکہ شرجیل میمن کی جانب سے نئی منگوائی گئی بس کی قیمت تقریباً دو کروڑ تیس لاکھ روپے تھی۔
اس کے باوجود کے ایم سی نے 18 سال پرانی تین بسوں کی مرمت پر ساڑھے نو کروڑ روپے خرچ کر ڈالے، جو نئی بس خریدنے کی قیمت سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
بسوں کی مرمت کی منظوری میئر کراچی اور میونسپل کمشنر کی جانب سے دی گئی تھی، جس پر شہری حلقوں میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ پرانی بسوں کی مہنگی مرمت بجائے نئی بسیں خریدنے کے شہریوں کے وسائل کا غیر مؤثر استعمال ہے یا نہیں۔


