سندھ حکومت نے ڈی پورٹ افراد کی ایچ آئی وی، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کی لازمی اسکریننگ کا فیصلہ کر لیا
کراچی(بولونیوز) سندھ حکومت نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈی پورٹ ہونے والے افراد کی صحت کی جانچ کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اب ایچ آئی وی، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کی لازمی اسکریننگ کی جائے گی۔
محکمہ سندھ کے مطابق روزانہ 150 سے 200 افراد ڈی پورٹ ہو کر کراچی پہنچتے ہیں، اور ان کی باقاعدہ طبی جانچ نہ ہونے کی وجہ سے متعدی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔
اس اقدام کا مقصد نہ صرف ڈی پورٹ افراد کی صحت کا تحفظ ہے بلکہ عوامی صحت کے خطرات کو بھی کم کرنا ہے۔ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ اس اسکریننگ کے بعد متاثرہ افراد کو فوری علاج اور ضرورت پڑنے پر آئسولیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔


