بوٹا گاؤں کے قریب ہائی ایس بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری، 5 افراد زخمی

اٹک(بولونیوز)بوٹا گاؤں کے قریب تیز رفتار ہائی ایس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *