سرحد پار ڈرون دراندازی، پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی میں 4 ڈرون مار گرائے گئے
کوئٹہ/بلوچستان(بولونیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان کے علاقے میں سرحد پار ڈرون پروازیں کی گئیں، جنہیں پاکستانی فضائی دفاعی نظام نے فوری طور پر نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا فضائی دفاعی نیٹ ورک مکمل طور پر متحرک رہا اور مؤثر اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں تمام آنے والے ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مجموعی طور پر چار ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا، جبکہ علاقے میں صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔


