وفاقی حکومت نے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 نافذ کر دیے

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان کی وفاقی حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کے لیے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 نافذ کر دیے ہیں۔نئے قواعد کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ اثاثوں کی تفصیلات باقاعدہ طور پر متعلقہ حکام کے پاس جمع کرانا ہوں گی۔

رولز میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین متعلقہ اجازت کے بغیر سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکیں گے۔حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سرکاری امور میں شفافیت کو یقینی بنانا اور سرکاری ملازمین کے رویے اور سرگرمیوں کو ضابطے میں لانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *