پاکستان کا ایک اور جہاز کویت سے آبنائے ہرمز کی جانب روانہ
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان کا ایک اور جہاز کویت سے روانہ ہو کر آبنائے ہرمز کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیرپور نامی جہاز کل آبنائے ہرمز سے گزرے گا، جبکہ خیرپور اور شالامار اتوار کے روز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے تھے۔
اس وقت شالامار جہاز خلیج عمان سے گزر رہا ہے۔بحری ذرائع کے مطابق جہازوں کی نقل و حرکت خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں معمول کے مطابق جاری ہے۔


