مری میں سیاحوں کی وین حادثے کا مفرور ڈرائیور گرفتار

مری(بولونیوز)سیاحوں کی وین کے المناک حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے والے ڈرائیور کو موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو خفیہ اطلاع پر Pakistan Institute of Medical Sciences سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد اسے مری پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے Murree میں سیاحوں کی وین حادثے کا شکار ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں 10 سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *