سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی کی نمازِ جنازہ کل ادا کی جائے گی
جمرود(بولونیوز)مرحوم سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی کی نمازِ جنازہ کل بروز ہفتہ صبح 11 بجے جمرود کے علاقے تختہ بیگ میں ادا کی جائے گی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات، عمائدینِ علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ تدفین نمازِ جنازہ کے فوراً بعد آبائی قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی۔


