افغان شہریوں کی واپسی جاری، 21 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد وطن واپس جا چکے

اسلام آباد(بولونیوز)ملک بھر سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اور روزانہ سیکڑوں افغان شہری چمن بارڈر کے راستے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔

نادرا ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 500 سے 600 افراد چمن ہولڈنگ کیمپ پہنچ رہے ہیں، جہاں افغان شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی سہولت کے لیے چمن کیمپ میں عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ اب تک 21 لاکھ 68 ہزار سے زائد افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

دوسری جانب افغان مہاجرین نے پاکستان کی طویل المدتی مہمان نوازی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے میزبانی کا حق ادا کیا، اور حکومت و عوام نے ہمیشہ تعاون کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرکے انسانی ہمدردی اور مہمان نوازی کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *