ہماری تلوار ہمیشہ آبنائے ہرمز پر لٹکتی رہے گی
تہران(بولونیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اب پہلے کی طرح نہیں ہوگا، ہماری تلوار ہمیشہ اس پر لٹکتی رہے گی، اور جب بھی ضروری ہوا ہماری مسلح افواج آبنائے ہرمز میں داخل ہو جائیں گی۔ انھوں نے کہا معاہدے پر دستخط ڈیجیٹل طریقے سے آئندہ چند روز میں ممکن…
ملک بھر میں کل ارتھ آور منایا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر ایک گھنٹہ لائٹس بند رہیں گی
اسلام آباد(بولونیوز) ملک بھر میں کل 28 مارچ کو ارتھ آور 2026 منایا جائے گا جس کا عنوان “زمین کے لیے ایک گھنٹہ دیں” رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک غیر ضروری لائٹس بند رکھی جائیں، تاکہ عوام بجلی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ میں…
وفاقی محتسب کے حکم پر پاکستان ریلویز میں تعیناتی، محمد صلاح کو جوائننگ لیٹر جاری
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار محمد صلاح کو پاکستان ریلویز میں بطور اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر تعینات کر دیا گیا۔ محمد صلاح نے بتایا کہ وہ سلیکشن کے باوجود طویل عرصے سے جوائننگ لیٹر سے محروم تھے۔ وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کرنے پر بروقت انکوائری کی گئی اور محکمہ کوئی…
نواب ثناءاللہ زہری کا فیض حمید کے کورٹ مارشل فیصلے پر ردعمل
کوئٹہ(بولونیوز) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے جنرل فیض حمید کے خلاف جاری کورٹ مارشل کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری حکومت میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہنے کی وجہ سے ختم کی گئی۔ زہری نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت کو ہٹانے میں صرف فیض حمید اور…
منوڑہ سمندر میں کشتی الٹنے سے 4 افراد لاپتہ، 6 زندہ بچا لیے گئے
کراچی(بولونیوز)منوڑہ کے ساحلی علاقے میں ایک کشتی الٹنے کے واقعے میں متعدد افراد ڈوب گئے۔ ایدھی بحری خدمات ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو زندہ بچا لیا، جبکہ 4 افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔ محکمہ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کشتی میں سوار افراد کی زیادہ تعداد اور اچانک سمندری لہروں…
واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ، پینٹاگون اور فوجی تنصیبات کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پروازیں
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں حساس مقامات کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پروازوں کے انکشاف کے بعد سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس پر سیکیورٹی اداروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ پینٹاگون کی عمارت کے اوپر بھی نامعلوم ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا گیا ہے، جبکہ واشنگٹن میں واقع ایک امریکی فوجی…
ایران امریکا معاہدے کا ڈرافٹ فائنل، جنگ بندی اور پابندیاں نرم ہونے کا امکان
واشنگٹن(بولونیوز)ایران اور امریکا کے درمیان ایک اہم معاہدے کے ڈرافٹ کے فائنل ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں معاہدے کی تکمیل کا باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ…
او جی ڈی سی ایل نے سہیٹو-1 بلاک سے گیس کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی
اسلام آباد(بولونیوز) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سہیٹو-1 بلاک کنویں سے گیس کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق سہیٹو-1 کنواں ابتدائی طور پر روزانہ 6 ملین مکعب فٹ گیس پیدا کر رہا ہے، جبکہ پیداواری صلاحیت میں مرحلہ وار مزید اضافہ کیا جائے گا۔…
پاک-ترکیہ تعلقات تیزی سے معاشی شراکت داری کی جانب گامزن: وزیراعظم
اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدیوں پر محیط پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات تیزی سے جامع معاشی شراکت داری کی جانب گامزن ہیں۔ یہ بات وزیراعظم نے جمہوریہ ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر قادر اوزقایا اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے…
سینیٹ کمیٹی اجلاس میں بجلی کے بلوں اور لوڈشیڈنگ پر شدید تنقید
اسلام آباد(بولونیوز)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں بجلی کے بلوں، لوڈشیڈنگ اور پاور ڈویژن کی پالیسیوں پر سخت سوالات اٹھائے گئے۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کی۔ اجلاس کے دوران سینیٹر کامل علی آغا نے بجلی کے زائد بلوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کا…


