واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ، پینٹاگون اور فوجی تنصیبات کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پروازیں

واشنگٹن(بولونیوز)امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں حساس مقامات کے اوپر نامعلوم ڈرونز کی پروازوں کے انکشاف کے بعد سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس پر سیکیورٹی اداروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

پینٹاگون کی عمارت کے اوپر بھی نامعلوم ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا گیا ہے، جبکہ واشنگٹن میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کے اوپر بھی ڈرون کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی رہائش گاہوں کے قریب بھی ڈرونز دیکھے گئے، جس کے بعد ان علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور نگرانی کے نظام کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

امریکی حکام نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ان ڈرونز کی نوعیت، کنٹرول اور مقاصد جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے واقعات امریکا کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں، اسی لیے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *