حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

جنوبی لبنان(بولونیوز)جنوبی لبنان میں جاری کشیدگی کے دوران ایک حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق 19 سالہ سارجنٹ ایڈن فوکس جنگی کارروائی کے دوران مارا گیا۔ فوج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ایک افسر سمیت 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

یہ حملہ حزب اللہ کی جانب سے کیا گیا، جو خطے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہے۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔خطے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے جبکہ دونوں جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *