بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دینے والی خاتون گرفتار، شہری سے 5 لاکھ روپے ہتھیا لیے
کراچی(بولونیوز)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے سیدہ اسبہ نامی خاتون کو گرفتار کر لیا، جو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقوم بٹورنے میں ملوث تھی۔
ملزمہ نے شہری کو ناروے بھجوانے کے نام پر 5 لاکھ روپے وصول کیے، جبکہ ایف آئی اے کراچی زون کو اس کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ شہریوں کو کسی قسم کا اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر لائسنس فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ گرفتار ملزمہ کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


