آن لائن لائسنس موجود ہونے کے باوجود شہری کا چالان، عوامی حلقوں میں تشویش
ساہیوال(بولونیوز) ساہیوال عارف روڈ پر ایک شہری کو ٹریفک وارڈن طاہر نے روک کر 2 ہزار روپے کا چالان کر دیا۔ شہری کے مطابق اس کا ڈرائیونگ لائسنس بن چکا تھا اور آن لائن ریکارڈ میں بھی ظاہر ہو رہا تھا، تاہم اصل کارڈ ابھی موصول نہیں ہوا تھا۔ شہری کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے آن لائن تصدیق کرنے کی زحمت ہی نہیں کیا اس کے باوجود اس کا چالان کر دیا گیا۔
شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ جدید دور میں جب سرکاری ریکارڈ آن لائن دستیاب ہے تو ایسے معاملات میں عوام کو سہولت دی جانی چاہیے۔ واقعہ کے بعد بعض شہریوں نے بھی اس کارروائی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر لائسنس کا اندراج سرکاری نظام میں موجود تھا تو چالان کی وجوہات واضح کی جانی چاہئیں۔
عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا جائزہ لیا جائے اور اگر شہری کا مؤقف درست ثابت ہو تو اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ عوامی سہولت اور منصفانہ رویہ بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔


