سزا معطلی کیس: سپریم کورٹ میں ایمان مزاری سے متعلق حکم نامہ واپس لینے کی درخواست

اسلام آباد(بولونیوز)سپریم کورٹ پاکستان میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 12 مئی کے عدالتی حکم نامے کو واپس لینے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 12 مئی کے آرڈر میں سپریم کورٹ کی جانب سے ہائیکورٹ کو ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ میں زیرِ التوا مقدمات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ این سی سی آئی اے کے مطابق سزا معطلی کے معاملات میں فیصلہ کرنے کا اختیار ہائیکورٹ کو حاصل ہے اور اسے فریقین کو سن کر ہی فیصلہ کرنا چاہیے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سب کے ساتھ یکساں سلوک کی پالیسی کے تحت مذکورہ حکم نامہ واپس لیا جائے۔ مؤقف کے مطابق دوسرے فریق کو سننے کے لیے نوٹس جاری ہونے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ یہ درخواست ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی سے متعلق کیس میں دائر کی گئی ہے، جس پر سپریم کورٹ میں آئندہ سماعت کے دوران مزید قانونی پہلوؤں پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *