صدرِ مملکت سے محسن نقوی کی ملاقات، 2 گھنٹے طویل مشاورت
کراچی(بولونیوز)آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی کراچی میں اہم ملاقات ہوئی، جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان داخلی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر بھی مشاورت ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ طویل ملاقات کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس دوران موجودہ حالات اور انتظامی امور سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔


